Feb ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کی گرفتاری اور سروں کی قیمت، پارا چنارکے بحران کا حل ؟

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کی حکومت نے کرم میں فائرنگ کرنے والے 25 دہشت گردوں کو گرفتار اور سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کرم میں 14 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے، اعلامیے کے مطابق 13 دیگر دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 10 لاکھ سے لے کر ایک کروڑ روپے تک مقرر ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق دہشت گردوں کے بارے میں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے اوچت میں امدادی قافلے پر فائرنگ میں ملوث 11دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ امدادی قافلے پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کو کرم کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ واردات میں ملوث مزید شدت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔

تشدد کی تازہ لہر نے علاقے میں موجود غیر یقینی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ ہی کئی ماہ تک جاری رہنے والے تنازع کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا جس میں تقریباً 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اپر کرم کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ ٹل ۔ پاراچنار روڈ ان مسلسل حملوں کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

17 فروری کو خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے حملوں کے بعد امدادی قافلے کو بچانے کی کوششوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

ٹیگس