Feb ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • ٹل پارا چنار مرکزی شاہراہ گزشتہ ایک سو اکیاون روز سے بند ہے

پاکستان کے ضلع کرم میں ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ گزشتہ ایک سو اکیاون روز سے بند ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سمیت اپر اور لوئر کرم کے سو سے زائد دیہاتوں کی آبادی اس بندش کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ خوراک اور دوائیں نہ ملنے کے باعث لوگ بہت پریشان ہیں۔ ضلع کرم کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں یکم مارچ سے کھلنے والے تعلیمی ادارے احتجاجاً بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آمد و رفت کے راستے کھولنے اور پیٹرول کی سپلائی بحال ہونے تک تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے حکام کی جانب سے راستے کھولنے اور پاراچنار تک امداد پہنچائے جانے کے وعدوں اور دعووں کے باوجود اس علاقے کی صورت حال کئي مہینوں سے جوں کی توں ہے اور مسلح شرپسندوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا ہے۔

ٹیگس