پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات شروع
Mar ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق مذاکرات پاکستان کی وزارت خزانہ میں شروع ہوگئے ہیں۔ ان مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت اس ادارے کے نمائندے نیتھن پورٹر کر رہے ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد کو جولائی سے دسمبر دو ہزار چوبیس تک کے ٹیکس اہداف اور ٹیکس شارٹ فال پر بریفنگ دی گئی اور ٹیکس ریونیو پورا کرنے کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔