پاکستان: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب، صدر زرداری کا خطاب
Mar ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
پاکستانی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج تین بجے ہوگا، آصف علی زرداری اجلاس سے خطاب کریں گے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج پیر کو سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا، اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔
اسپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، پاکستانی صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
زرداری کے خطاب کےساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا بھی آغاز ہوجائے گا، صدر پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیا تھا۔