Mar ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان: پاراچنار میں انسانی بحران، خوراک اور دواؤں کی قلت، عوام کا دھرنا جاری

پاکستان کے علاقے پارا چنار کے راستوں کی بندش کے خلاف پارا چنار پریس کلب کے باہر، عوام کا دھرنا دسويں روز بھی جاری رہا۔

سحرنیوز/پاکستان: پارا چنار سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ پانچ مہینے سے زائد عرصے سے پارا چنار کے محاصرے اور راستوں کی بندش کے خلاف دھرنے کے شرکا نے انتطامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر علاقے کا محاصرہ ختم کرائے۔ دھرنے کے شرکا نے بدامنی سے متاثرہ خاندانوں کو امدادی پیکج دینے کا مطالبہ کیا۔
اس درمیان دھرنے کے شرکا نے پریس کلب سے ڈی ایچ کیو اسپتال تک احتجاجی ریلی بھی نکالی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ دھرنے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد پچھلے پانچ مہینے سے زائد عرصے سے جاری محاصر کے نتیجے میں مصائب و آلام کے شکار مریضوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ جب تک راستے کھولے نہيں جاتے اور محاصرہ ختم نہیں ہوجاتا اس وقت تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہےکہ تکفیریوں کے ذریعے پارا چنار کا محاصرہ کئے جانے کے باعث اس علاقے میں اب تک سیکڑوں افراد جن میں بیشترتعداد بچوں کی ہے غذائی اشیا اور ادویات کی شدید قلت سے دم توڑ چکے ہيں۔

ٹیگس