پاکستان کی جانب سے ایران کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کی حمایت
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i442313-پاکستان_کی_جانب_سے_ایران_کے_ایٹمی_معاہدے_کی_بحالی_کی_حمایت
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ اسلام آباد ایران کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔
(last modified 2025-03-13T09:41:54+00:00 )
Mar ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے ایران کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کی حمایت

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ اسلام آباد ایران کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ ہم علاقے اور عالمی سلامتی کے لیے ایران کے فعال کردار سے واقف ہیں۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران اور اسلام آباد کے مابین مختلف سطح پر برقرار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا اسلام آباد ایران کے ایٹمی معاہدے کا ہمیشہ حامی رہا ہے اور آج بھی اس کی بحالی کے حق میں ہے۔ شفقت علی خان نے کہا کہ علاقے کی سلامتی اور تمام تنازعات کے پرامن حل کے لیے اسلام آباد اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔