Mar ۲۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کےلیے استعمال ہو رہی ہے؛ ایاز صادق

پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے میڈیا ذراغع کے مطابق پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کی طلبا ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان کےاسپیکرنے قانون سازی، اہم قومی، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔
سردار ایاز صادق نے امریکی یونیورسٹی کے وفد کو بتایا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان متعدد بار افغان عبوری حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شواہد دے چکا ہے، افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا گیاہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی آگ خطے کے دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے، اس آگ سے پھر ہمسایہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گےبنابریں دنیا کو اس کا نوٹس لینا ہو گا۔
ابھی افغانستان کی طالبان انتظامیہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آيا ہے۔

ٹیگس