صدر پاکستان کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل
Apr ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۴:۱۸ Asia/Tehran
صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں کراچی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو بخار اور انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اسپتال میں، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی نگرانی میں علاج چل رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اسپتال منتقل ہونے سے پہلے صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں انہیں سندھ کی سیاسی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔