پاکستان کے صدر زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اسپتال میں زیر علاج
Apr ۰۳, ۲۰۲۵ ۰۶:۴۹ Asia/Tehran
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد ان سے ملاقات پر پابندی لگادی گئی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے ان کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد صدر آصف علی زرداری کو آئسولیشن میں رکھ دیا گیا ہے اور کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ صدر آصف علی زرداری کو گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔