Apr ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۴ Asia/Tehran
  • بجلی کی قیمت میں کی کا اعلان؛ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی وزیراعظم نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں سات روپے اکتالیس پیسے اور صنعتوں کے لیے سات روپے انسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکیج کے حوالے سے تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، خواجہ آصف رانا ثناء اللّٰہ اور دیگر وزراء بھی شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے بلآنے پر لوگوں کے گھروں میں غصہ اور افسردگی کا عالم تھا، ہمیں عام آدمی کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، قوم کے لیے عید کا تحفہ پیش کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام گھریلو صارفین کو اوسطاً فی یونٹ بجلی چونتیس روپے سینتس پیسے میں فراہم کی جائے گی، اس وقت گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت پینتالیس روپے پانچ پیسے پر ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ جون دوہزارچوبیس میں صنعتوں کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت اٹھاون روپيئے پچاس پیسے تھی ۔شہباز شریف نے کہا کہ جب تک بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں آئےگی صنعت، تجارت اور زراعت میں ترقی نہیں ہوسکتی۔

ٹیگس