پاکستان: غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف مہم میں تیزی
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف مہم میں تیزی آگئی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع نے پنجاب پولیس کے حوالے سے بتایا ہےکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دو ہزار سات سو بہتر سے زائد افغان باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز میں پہنچایا گیا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ان مراکز میں دو ہزار آٹھ سو دس افغان باشندے پہلےسے ہی موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں غیر قانونی افغان باشندوں کے لئے چھیالیس ہولڈنگ سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب سے اب تک ایک ہزار تین سو سے زائد افغان باشندوں کو نکالا جاچکا ہے۔بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے ساتھ ہی پورے پنجاب میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیںپنجاب پولیس نے اعلان کیا ہے کہ افغان باشندوں کے خلاف روز آںہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جائے گا اور اس کے دوران کارڈ ہولڈر افغان خاندانوں کو بھی تحویل میں لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے تمام افغان سیٹزن کارڈرکھنے والے سبھی افغان باشندوں کو مارچ کے آخر تک ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔