بارہ پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں
امریکا نے پاکستان کے جوہری اور بیلسٹیک میزائل پروگراموں کو بہانہ بناکر پاکستان کی بارہ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: امریکا کے ذریعے ٹیرف عائد کرنے کے چند روز بعد، امریکہ نے جوہری اور بیلسٹک میزائل کے شعبوں میں غیر محفوظ سرگرمیوں کے الزام میں بارہ پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد حکومت نے اس اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے واشنگٹن کے سیاسی مقاصد پر تنقید کی۔
امریکہ نے ایک بار پھر پاکستانی اداروں پر امریکی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور غیر محفوظ ہونے کے بہانے پابندیاں عائد کرکے بارہ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ یہ فیصلہ پاکستان اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے صرف دودن بعد کیا گیا۔
امریکی محکمہ صنعت و سلامتی نے بارہ پاکستانی کمپنیوں کو اپنی فہرست میں شامل کیا جن کے بارے میں غیر محفوظ جوہری سرگرمیوں میں شرکت اور سات دیگر کمپنیوں پر پاکستان کے میزائل پروگراموں میں حصہ لینے کی بدولت پابندیوں کا سامنا ہے۔ امریکہ میں پابندی عائد کرنے والے حکام کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ کمپنیاں امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں۔