ہمیں نہیں پتہ اسلام آباد میں کتنے افغان مہاجرین ہیں؛ محمد صادق
افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے بارے میں بہت باتیں ہوتی ہیں لیکن ہمیں یہ نہیں پتہ کہ دارا الحکومت اسلام آباد میں کتنے افغان مہاجرین ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اور گورننس سے متعلق چیلنجز کے حوالے سے اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابل اسلام آباد تعلقات میں پائی جانے والی خامیاں دور کئے جانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پانچ سال سے افغانستان میں سفیر ہوں، مجھ پر پاکستان سے کوئی دباؤ نہیں آیا، افغان مہاجرین کے بارے میں بہت باتیں ہوتی ہیں لیکن ہمیں یہ نہیں پتہ کہ وفاقی دارا الحکومت اسلام آباد میں کتنے افغان مہاجرین موجود ہیں۔محمد صادق نے کہا کہ دونوں ممالک کو بہتر ماحول میں تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے، کالعدم ٹی ٹی پی بہت بڑا مسئلہ ہے، اور اسی وجہ سے کچھ مسائل پیدا ہوئے ہیں، یہ سلسلہ رکنا چاہیے، افغانستان سے پاکستان پر حملے چیلنج بنے رہے ہیں۔