سانحہ مہرستان پر ایران کا تعاون قابل ستائش ہے؛ ایران میں پاکستانی سفیر کا بیان
تہران ميں متعین پاکستان کے سفیر نے پاکستانی شہریوں پر کئے جانے والے تازہ دہشت گردانہ واقعے کی تحقیقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے تعاون اور مساعی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: تہران میں متعین پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صوبہ سیستان وبلوچستان میں ایک تشددآمیز اور نفرت انگیز اقدام میں آٹھ پاکستانی شہری قتل کردیئے گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ تحقیقات جلد سے جلد مکمل اور اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد اپنے کئے کی سزا پاسکیں۔
تہران میں متعین پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ تہران میں اس حوالے سے بھرپور تعاون کا اعلان کیا ہے۔محمد مدثر ٹیپو نے اسی کے ساتھ کہا ہے کہ دہشت گردی اور دہشت گرد ایران اور پاکستان دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔
اس سے پہلے اتوار کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے سیستان وبلوچستان کے ضلع مہرستان میں تازہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی تھی جس میں چند پاکستانی شہری مارے گئے۔