May ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد لاہور اور کراچی کی فضائی حدود پروازوں کیلئے بحال

ہندوستان کے میزائلی حملے کے بعد پاکستان کی فضائی حدود کو بند اور تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہيں البتہ کچھ فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا گيا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق  پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کو پراوزں کے لیے بحال کر دیا ہے۔ نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم رات پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر بحال ہیں۔
نوٹم میں مزید بتایا گیا کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافراپنی متعلقہ ائیرلائنز سے رابطے میں رہیں، پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ائیرلائنز کا اختیار ہے۔

 

ٹیگس