May ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کرلی

پاکستان میں آپریشن بنیان المرصوص کے آغاز کے بعد ملک کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت پر مشتمل نیشنل کمانڈ اتھارٹی این سی اے کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گيا۔

سحرنیوز/پاکستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ہندوستان کے خلاف نئے آپریشن کے آغاز کے بعد ملک کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت پر مشتمل نیشنل کمانڈ اتھارٹی این سی اے کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور جوابی کارروائیوں کے جائزے کے لیے بلایا گیا ہے۔ پاکستان کے میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج ہندوستان کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔
پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق اس وقت ملکی افواج کی جانب ہندوستان کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے جس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاوہ ہریانہ اور پنجاب میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ٹیگس