ہندوستان کا پاکستان کے خلاف جوابی کارروائی کا دعویٰ
May ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
ہندوستان کی بارڈر سکیورٹی فورس بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ اُس نے اپنی چوکیوں پر فائرنگ کے جواب میں پاکستانی چوکیوں، اثاثوں کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: بورڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جمعہ کی شام جموں سیکٹر میں اس کی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاکستانی چوکیوں کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کی شب نو بجے پاکستانی فوج نے جموں سیکٹر میں بی ایس ایف کی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی سرحد کے ساتھ پاکستان رینجرز کی چوکیوں اور اثاثوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا۔ ہندوستان کے فوجی ذرائع نے اسی طرح ہفتے کی صبح امرتسر میں خاصہ کینٹ پر پاکستان کے کئی مسلح ڈرون کو تباہ کرنے کی بات کہی ہے۔