پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ
May ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور ہندوستان کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے پرنم کمار شاہ کو ہندوستانی حکام کے حوالے کیا گیا، جس کے جواب میں پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار کو پاکستانی فورسز نے جبکہ پنجاب رینجزر کے اہلکار کو ہندوستانی فورسز نے سرحدی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد 12 مئی کو ڈی جی ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہوا تھا جس میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔
ٹیگس