May ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • کراچی میں تین انتہائی مطلوبہ دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سے تین انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سحرنیوز/ پاکستان: پاکستان کی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پاکستان کے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کورنگی مہران ٹاؤن میں کارروائی کی، کارروائی میں تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان کا تعلق رومان رئیس اور اسلام دین گروپ سے ہے۔

پاکستان کے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
 

 

ٹیگس