May ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: لاہور میں بارش نے تباہی مچائی، 9 افراد جاں بحق

پاکستان کے شہر لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ نوافراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے بعدپی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے اور شہریوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاط کریں اور بجلی کے کھمبوں، لٹکتے تاروں اور کچی عمارتوں سے دور رہیں۔
ادھر ہندوستان کے ریاست کیرالہ کے ساحل پر آج مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق مون سون کی بارشیں آٹھ دن پہلے شروع ہوئی ہیں۔ قابل زکر ہے کہ ہندوستان کی آٹھ کھرب ڈالر کی معیشت کے لئے مون سون کی بارشیں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ٹیگس