May ۲۶, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
  •  پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات

پاکستان اور آئی ایم ایف نے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان آئںدہ مالی سال کے بجٹ اہدف پر اتفاق نہ ہوسکا لیکن دونوں نے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان پر سخت مانیٹرنگ کی پالیسی اور مہنگائی کی شرح پانچ سے سات فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے، تنخواہ دار طبقے کو دی جانے والی رعایت سے چھپن ارب روپے کے خسارے کی تلافی کے اقدامات کے حوالے سے حکومت سے کچھ سوالات بھی کئے ہیں۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے ابلاغیاتی ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف اور اسلام آباد حکومت نے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگس