Jun ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • بجٹ میں عوام کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش، اسحاق ڈار

ایران کی وزارت انٹیلی جینس نے صیہونی حکومت کی حاصل کردہ خفیہ دستاویزات اور اسناد کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ ان دستاویزات سے ایران کی مسلح افواج استفادہ کر سکتی ہیں اور ایران اپنے دوست ملکوں کے ساتھ اس سلسلے میں تبادلے بھی کر سکتا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:پاکستان میں قومی بجٹ پیش کئے جانے کے موقع پر مختلف قسم کےردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے تاہم تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین بجٹ پیش کیے جانے سے قبل سیکریٹریٹ کے سامنے جمع ہوگئے، پارلمینٹ کے گیٹ تک جانے کی کوشش کی، پولیس نے شاہراہِ دستور پر کیبنٹ گیٹ پر روک دیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم پچاس فیصد اضافہ کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت پچاس ہزار روپے کی جائے۔

دوسری جانب نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں حالات کے مطابق اضافہ کیا جائے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ بجٹ میں عوام کے ساتھ اچھا کیا جائے۔

 

 

ٹیگس