اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کا حملہ بلا جواز اور غیرقانونی: پاکستان کی وزارت خارجہ
Jun ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
پاکستان کی وزارت خارجہ نے اب سے کچھ دیر قبل اسلامی جمہوریہ ایران پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف بیان جاری کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان:پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونیوں کا فوجی حملہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی حقوق کے منافی ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کی 51ویں شق کے مطابق، ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔