پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں موسلا دھار بارشیں
Jul ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: لاہور، قصور، پاکپتن، سرگودھا، چنیوٹ، وہاڑی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ آزاد کشمیر کے متعدد مقامات پر بھی بادل جم کر برسے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 17 جولائی کے دوران پاکستان کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جن میں اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر شامل ہیں۔ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بارش کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے۔