Jul ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۶ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس

پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے لئے مشترکہ تعاون کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر نے اسلام آباد میں، ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سرحدوں سے ماورا خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجوں کے دور میں تزویراتی مکالمے اور باہمی اعتماد کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ اس کانفرنس ميں، امریکا، قزاقستان، قرقیزستان، تاجکستان اور ازبکستان کی اعلی فوجی قیادتیں مدعو تھیں۔ کانفرنس سے خطاب میں پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن، استحکام اور تعمیری مصروفیات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ کانفرنس کے شرکا نے نے بھی اپنے خطاب میں مشترکہ سکیورٹی خطرات، دہشت گردی، سائبر حملوں اور پرتشدد انتہاپسندی سے نمٹنے کے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

ٹیگس