Aug ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: غیرقانونی افغان مہاجرین کی بےدخلی شروع

حکومت پاکستان نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت تیس جون کو ختم ہو چکی ہے، اکتیس جولائی تک کی مہلت کے بعد گزشتہ روز سے انخلاء کا عمل شروع کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق جیل انتظامیہ اور متعلقہ ادارے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بےدخلی میں معاونت کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فارنرز ایکٹ کے سیکشن چودہ کے تحت زیر سماعت یا سزا یافتہ افغانوں کو بھی بےدخل کیا جائے گا، فارنرز ایکٹ کے سیکشن چودہ کے سوا کسی زیر سماعت مقدمے میں افغان کو بےدخل نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگس