غزہ کےلئے پاکستان کی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i446701-غزہ_کےلئے_پاکستان_کی_امدادی_کھیپ_مصر_پہنچ_گئی
مصر میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے لیے پاکستان کی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • غزہ کےلئے پاکستان کی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی

مصر میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے لیے پاکستان کی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی۔

سحرنیوز/پاکستان: مصر میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان سے خصوصی پرواز 100 ٹن امدادی سامان لے کر مصر پہنچی ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اہلکاروں نے امدادی سامان وصول کیا، غزہ کے لیے امدادی سامان مصر کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غزہ کے لیے مجموعی امداد اب تک 1915 ٹن تک پہنچ چکی ہے۔ ترجمان پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستان سے مزید امدادی سامان آئندہ چند روز میں مصر پہنچے گا۔