Aug ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان و بنگلہ دیش تعلقات میں مزيد فروغ، اسحاق ڈار نے محمد یونس سے ملاقات کی

پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے دورۂ بنگلادیش میں، حکومت کے سربراہ محمد یونس سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات میں پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کی بحالی پر گفتگو ہوئی- ملاقات میں خطے کی حالیہ صورت حال اور علاقائی تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔دوسری جانب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چھ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ڈھاکا میں ہوئی جس میں نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور بنگلا دیش کے مشیر برائے خارجہ امور محمد حسن توحید بھی شریک ہوئے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈھاکا میں امیر جماعتِ اسلامی بنگلادیش ڈاکٹر شفیق الرحمان سے بھی ملاقات کی۔

چیف ایڈوائزر محمد یونس سابق وزیر اعظم بنگلا دیش شیخ حسینہ واجد کی جلاوطنی کے بعد بنگلا دیش کے سربراہ بنے تھے۔

ٹیگس