کوئٹہ میں دھماکے میں کم سے کم پندرہ افرار جاں بحق
Sep ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں دھماکے میں کم سے کم پندرہ افرار جاں بحق ہوگئے۔
سحرنیوز/پاکستان: کوئٹہ کے اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے کا ایک زخمی، اسپتال میں دم توڑگیا جس کے بعد اس دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے۔
کوئٹہ کے سول اسپتال میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ سریاب روڈ کے دھماکے میں اڑتیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے آٹھ ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کا تعلق کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، قلات اور خضدار سمیت مختلف علاقوں سے تھا۔
یاد رہے کہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر گزشتہ رات ایک سیاسی جلسے میں بم کا دھماکہ ہوا تھا جس میں چودہ افراد جاں بحق ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔