Sep ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک بار پھر سیلاب نے تباہی مچادی ہے.

سحرنیوز/پاکستان: رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب  میں سیلاب سے پانچ ہزار سے زائد دیہی بستیوں میں وسیع تباہی آئی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق سیلاب کی دوسری لہر میں جلال پور پیروالا، شجاع آباد اور علی پور میں زيادہ تباہی آئی جہاں ہر طر پانی ہی پانی ںظر آرہا ہے اور ہزاروں افراد سیلاب میں پھنس کے رہ گئے ہیں۔ اس دوران سیلاب سے متاثرین کی تین کشتیاں الٹ گئيں جس میں دس جاں بحق ہوگئے اور چار لاپتہ ہیں جبکہ چالیس کو بچا لیا گيا ہے۔ یہ ایسی حالت میں پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفنٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے گزشتہ روز شام کو سیلاب سے متعلق بریفنگ میں بتایا تھا کہ پچیس لاکھ لوگوں کا انخلا کیا گیا ہے۔

ٹیگس