Oct ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے پاکستان کی حکومتی ٹیم مظفرآباد پہنچ گئی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری احتجاج کے سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفرآباد پہنچ گئی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:   سینیٹررانا ثنا اللہ، طارق فضل چوہدری، احسن اقبال، سردار یوسف، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل وفد مظفرآبادپہنچا ہے۔ حکومتی وفد احتجاج کی قیادت کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے مذاکرات کرے گا اور تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے پُرامن طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے پُرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں اب تک تین پولیس اہلکاروں سمیت چھے عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مظاہروں کے نتیجے میں بہتر پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ٹیگس