پاکستان: سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع
Nov ۱۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ سندھ میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے۔ اس دوران صوبے بھر میں احتجاج، دھرنوں اور ریلیوں پرپابندی ہوگی۔
سحرنیوز/پاکستان: سندھ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اب 12 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی جس کے تحت 5 افراد سے زائد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران صوبے بھر میں احتجاج، دھرنوں اور ریلیوں پرپابندی ہوگی۔