پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی تحمل کی پالیسی پر کاربند
پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسلام انسانیت، شفقت اور عدل کا درس دیتا ہے اور ان کی حکومت ہر طرح کے سماجی اور مذہبی استحصال کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: انہوں نے کہا کہ غیر مسلم شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے اور پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی پر بھرپور عمل درآمد جاری ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بھی اس منباسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحمل اور برداشت، کمزوری نہیں بلکہ حکمت، صبر ، انسانیت اور کردار کی مظبوطی کی مظہر ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کیثیر الجہت ثقافت اور مختلف زبانیں پائی جاتی ہیں اور آئین پاکستان ہر شہری کو برابری اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔
میاں شہباز شریف نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، تحمل اور بردباری کی اقدار کا فروغ ہر شہری کا فرض ہے اور حکومت بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی تحمل کی حکمت عملی پر کار بند ہے۔