پاکستان : پہلا عالمی حسن قرائت کا مقابلہ آج سے شروع
حکومت پاکستان کی میزبانی میں پہلا عالمی حسن قرائت کا مقابلہ آج سے اسلام آباد میں جناح کنونشن میں سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے جو انتیس نومبر تک جاری رہے گا
سحرنیوز/پاکستان: حکومت پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے پہلے بین الاقوامی حسن قرائت کے مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی قاری اور جج سمیت اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے رکن ممالک کے قاری، حفاظ کرام اور ججز شرکت کر رہے ہیں۔
ایران کی جانب سے قرآنی مقابلوں کے بین الاقوامی جج پروفیسر غلام رضا شاہ میو اصفہانی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک بین الاقوامی قاری عدنان مومنین خمیسہ، حسن قرائت کے مقابلے کے اس دور میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے دیگر نمائندوں کے ساتھ موجود ہیں۔
پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام آج پیر کے روز سے یہ بین الاقوامی قرآنی مقابلہ آئندہ پانچ دنوں تک جاری رہے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok