Dec ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم کی تہذیب ہی اسرائیل پر اس کی فتح کا راز ہے: پاکستان کے وفاقی وزیر اورنگ زیب خان کھچی

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ثقافت اور قومی ورثہ نےکہا ہے کہ ایرانی قوم کی تہذیب ہی وطن کے دفاع کے لیے ان کے ایثار و قربانی اور جارح دشمن اسرائیل پر ان کی فتح کا راز ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ثقافت اور قومی ورثہ اورنگ زیب خان کھچی نے ایرانیوں کی مہمان نوازی کو قابل ستائش قرار دیا اور ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور عوام کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانے کی غرض سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلی پاکستانی عہدیدار نے ایرانی سنیما انڈسٹری کی بین الاقوامی پوزیشن کی تعریف کی اور کہا کہ ایران کے اس شاندار شعبے کے تجربات کو حاصل کرنا اور اس سے استفادہ کرنا پاکستانی فلم سازوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ تہران میں ایرانی وزیر ثقافت سید عباس صالحی کے ساتھ ملاقات کے دوران طے پانے والے مشترکہ معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اور جناب صالحی نے باہمی تبادلے کے فروغ کے لئے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی وفاقی وزیر نے کہا کہ ایرانی سنیما انتہائی ترقی یافتہ ہے اور ان کی فلم اور مختلف سیریز کی پروڈکشن منفرد ہے، ہم یقینی طور پر اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور فلموں، سیریز اور سیاحت کی دستاویزی فلموں کی تیاری میں مشترکہ تعاون کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے آیت اللہ خامنہ ای کی دانشمندانہ اور مدبرانہ قیادت میں اسرائیل کے خلاف جنگ میں اور اپنی سرزمین کے دفاع میں بالخصوص فلسطین کی حمایت میں ایسی فتح رقم کی کہ جس پر سب سے پہلے پاکستانی عوام نے فخر محسوس کیا اور یہ پورے عالم اسلام کے لیے باعث فخر ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس