Dec ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • کراچی میں سردیوں کا گرم ترین دن ریکارڈ، سردی بڑھنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ روز کو رواں موسم سرما کا گرم ترین دن قرار دے دیا۔

سحرنیوز/پاکستان: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل موسم سرما کا اوسط سے زائد درجہ حرارت  31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آج دن بھرموسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے  جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے، شمال مشرقی ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے دسمبر کے وسط سے کراچی میں  سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

ٹیگس