Dec ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: 21 دسمبر کو جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 21 دسمبر کو ملک گیر احتجاج ہوگا، جماعت اسلامی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں جو بلدیاتی ایکٹ پاس ہوا ہے یہ جمہوریت پر ایک دھبا ہے، یہ جو سینیٹ اور اسمبلیوں میں کر رہے ہیں اب اس کو نچلی سطح پر بھی لے کر جارہے ہیں، پنجاب میں آخری بار 2015 میں بلدیاتی انتخاب ہوا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ حکومت شہر کے میئر سے بھی ڈرتی ہے، یہ میئر سے بھی ڈرتے ہیں کہ کہیں وہ وزیراعلیٰ کو چلینج ہی نہ کردے، یہ صرف نعرے ہی لگاتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو، یہ عوام کا مسئلہ ہے، یہ عام کارکن کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سارے کے سارے محکمے اپنے پاس ہی رکھ لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے ان کی گورننس بہت اچھی ہے، اگر آپ کی گورننس اچھی ہے تو آج کسان ڈے ہے آپ نے کیا کیا ہے؟

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آپ کسان کے حالات اچھے بنا سکتے تھے آپ نے سب تباہ کردیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے عوامی احتجاج کے لیے ایک شیڈول بنا لیا ہے، آپ بے نظیر سپورٹ کے نام  پر لوگوں  کو لائنوں میں لگا کر ان کی تذلیل کرتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر اس نظام کا خاتمہ کرنا چاہیے، یہ جو 26 اور 27 ویں ترمیم لاتے وقت اکٹھے ہو جاتے ہیں وہ اس نظام میں اپنا کیا کردار ادا کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ خاندانی سیاست نے 25 کروڑ عوام پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

 

ٹیگس