Jan ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان ؛ کراچی میں لگنے والی آگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر کراچی کے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ تہتر افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان  کراچی کےچیف فائر آفیسر ہمایوں احمد نے میڈیا کوبتایا کہ گل پلازہ میں مرکزی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے، اور اس وقت کولنگ کا عمل چل رہا ہے ۔

 فائر فائٹرز کو متاثرہ عمارت سے گزشتہ رات سے اب تک مزید ایک بچے سمیت پانچ افراد کے اعضاء ملے ہیں، جس کے بعد ایک فائر فائٹر سمیت ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چھبیس ہوگئی ہے جبکہ تہتر افراد تاحال لاپتا ہیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق اب تک مرنے والوں میں ایک خاتون اور دیگر تمام مرد ہیں،آپریشن کے دوران لاشیں نکلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ ناقابل شناخت لاشوں کو امانتاً ایدھی سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے ۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے مصروف ترین ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔درایں اثنا سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازا میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

ٹیگس