پاکستان: لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i453236-پاکستان_لوئر_دیر_میں_سی_ٹی_ڈی_کی_کارروائی_6_دہشت_گرد_ہلاک
پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی، سی ٹی ڈی، کی کارروائی میں 6 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا کیا۔
(last modified 2026-06-24T09:08:16+00:00 )
Jun ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی، سی ٹی ڈی، کی کارروائی میں 6 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا کیا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد پولیس چوکی اور ایک اہلکار محمد اسماعیل کے قتل میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلاشنکوف اور 3  دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ادھر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی ستائش کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے غیر ملکی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم کو سی ٹی ڈی اور پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel