عالمی یومِ آبادی: پاکستان کی آبادی 25 کروڑ سے تجاوز کر گئی
عالمی یومِ آبادی کے موقع پر اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) نے پاکستان سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: یو این ایف پی اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی 25 کروڑ کے اعداد کو پار کرکے تقریباً 25 کروڑ 72 لاکھ ہو چکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے مواقع، فیصلوں اور صلاحیتوں پر منحصر ہے۔
یو این ایف پی اے کے مطابق پاکستان کی ایک تہائی آبادی کی عمر 10 سے 24 سال کے درمیان ہے، جبکہ 76 فیصد نوجوان اپنے مستقبل کے تئیں پُرامید ہیں۔
یو این ایف پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 53 فیصد نوجوان سیکورٹی، معاشی مسائل اور عدم مساوات کے باعث پریشانی کا شکار ہیں جبکہ انٹرنیٹ سے محروم دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو بھی مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔
یو این ایف پی اے نے اپنی رپورٹ میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھانے اور انہیں بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبادی کی پالیسی صرف تعداد بڑھانے یا گھٹانے کا نام نہیں بلکہ یہ حقوق اور انتخاب کا معاملہ ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel