پاکستان: ہائپر سونک بیلسٹک میزائل-2 ایکسٹینڈڈ کا کامیاب تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i457618-پاکستان_ہائپر_سونک_بیلسٹک_میزائل_2_ایکسٹینڈڈ_کا_کامیاب_تجربہ
پاکستانی فوج نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ (توسیع شدہ) رینج کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2026-10-13T15:17:15+00:00 )
Oct ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: ہائپر سونک بیلسٹک میزائل-2 ایکسٹینڈڈ کا کامیاب تجربہ

پاکستانی فوج نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ (توسیع شدہ) رینج کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پشاور سے موصولہ میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر، کے مطابق فتح 2 ایکسٹینڈڈ (توسیع شدہ) رینج جدید نیویگیشن سسٹم اور جدید ترین ایوی اونکس سے لیس ہے، یہ میزائل بلند ترین درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ منفرد پرواز کے راستے اور سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کے باعث دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کی بدولت پاک فوج کی دور تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ میزائل جدید نیویگیشن سسٹم اور جدید ترین ایویونکس سے لیس ہے۔ 

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فتح 2 ای آر منفرد راستے اور سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 ای آر دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔ میزائل کی رینج میں اضافے سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی اور دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ 

اطلاعات کے مطابق پاکستانی کے صدر، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس کی فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel