پاکستان: قومی اسمبلی کی طرف سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی منظوری
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i457666-پاکستان_قومی_اسمبلی_کی_طرف_سے_خیبر_پختونخوا_میں_ایمرجنسی_کی_منظوری
پاکستان کی قومی اسمبلی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔
(last modified 2026-10-21T07:55:27+00:00 )
Oct ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: قومی اسمبلی کی طرف سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی منظوری

پاکستان کی قومی اسمبلی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ خبروں کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کی جانب سے پیش کی گئی ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

اپوزیشن نے خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کی اور نعرے لگائے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق قرارداد پر بحث میں حکومت اور اپوزیشن اراکین نے چار گھنٹے سے زائد بحث کی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel