پاکستان: قومی اسمبلی کی طرف سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی منظوری
Oct ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
پاکستان کی قومی اسمبلی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ خبروں کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کی جانب سے پیش کی گئی ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
اپوزیشن نے خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کی اور نعرے لگائے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق قرارداد پر بحث میں حکومت اور اپوزیشن اراکین نے چار گھنٹے سے زائد بحث کی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس