ایران اور پاکستان کے درمیان میڈیا تعاون پر زور
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i458952-ایران_اور_پاکستان_کے_درمیان_میڈیا_تعاون_پر_زور
پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
(last modified 2026-11-16T10:33:02+00:00 )
Nov ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے درمیان میڈیا تعاون پر زور

پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان سجاد حیدر نے پیر کو ای سی او وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب اسماعیل بقائی سے ملاقات کو مفید اور تعمیری قرار دیا۔

انھوں نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ اپنے ایرانی ہم منصب سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔

 پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تعلقات برادرانہ اور بہت مستحکم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنے ایرانی ہم منصب اسماعیل بقائی کے ساتھ ان کی ملاقات میں، علاقے میں امن و استحکام پر اتفاق ہوا اور یہ کہ پاکستان اس مہم میں اپنا کردار جاری رکھنا چاہتا ہے۔

سجاد حیدر نے اپنی آج کی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں، ایرانی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جھوٹی خبریں آج ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جھوٹی خبروں اور حقائق میں تحریف کا مقابلہ، صحیح اطلاع رسانی اور حقیقت بیانی سے ہی کیا جاسکتا ہے اور اس سلسلے میں ایران اور پاکستان کے ذرائع ابلاغ کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel