May ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۶:۲۵ Asia/Tehran
  •   امریکہ موجودہ صدی کا ام الفساد، ایران میں نکالی جانے والی ریلی کے شرکا کا اعلان

فوٹو گیلری

ایران کے عوام نے ملک بھر میں نکالی جانے والی ریلیوں کے بعد منظور کی جانے والی قرارداد میں ٹرمپ کے جنون آمیز اقدامات اور بہانے تراشیوں کو امریکی حکمرانوں کی سامراجی ذہنیت کا ثبوت قرار دیا۔ اس قرار داد میں آیا ہے کہ جرائم پیشہ امریکہ، اسلام کے خلاف محاذ آرائی، ایران کے مقدس اسلامی نظام کو ختم کرنے اور خطے پر اپنا شیطانی تسلط جمانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

ایران بھر میں نکالی جانے والی امریکہ مخالف ریلیوں کے اختتامی بیان میں امریکہ کو موجودہ صدی کا ام الفساد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کی مخاصمانہ پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے سامراج مخالف امنگوں کی تقویت اور ام الفساد یعنی امریکہ کے خلاف استقامت و مزاحمت کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔

ٹیگس