Aug ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۳:۲۶ Asia/Tehran
  • شہید عارف حسین الحسینی کی شہادت کی برسی

فوٹو گیلری

پانچ اگست قائد ملت جعفریہ پاکستان اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) کے نمائندے علامہ شہید عارف حسین الحسینی کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں مجالس اور تعزیتی جلسوں کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں جمعرات کوایران کے دارالحکومت تہران میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں مقررین اور علماء نے شہید کی علمی انقلابی اورمجاہدانہ زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پرمنعقد ہونے والے اس سیمینار سےایران کے وزیر خارجہ کے مشیر حسین شیخ الاسلام، شھید ڈاکٹر چمران کے بھائی مہدی چمران، امریکہ سے آئے ہوئے ولایت ٹیلی ویژن چینل کے ڈائریکٹر علامہ ظھیرالحسن نقوی اور فرزند شہید عارف حسین الحسینی سید حسین الحسینی نے خطاب کیا۔

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شیعہ سنی اتحاد کے حوالے سے علامہ عارف حسین الحسینی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

 

ٹیگس