ایران کا دوسرا آئل ٹینکر بھی ونیزوئلا پہنچ گیا
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کا تیل بردار بحری جہاز فارسٹ ونیزوئلا کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ بروز اتوار میرین ٹریفک مرکز کے مطابق ایران کا پہلا تیل بردار بحری جہاز فارچون، ونیزوئلا کی سمندری حدود میں داخل ہوا اور ونیزوئلا کی بحریہ اور فضائیہ نے اسے اپنے حفاظتی حصار میں لے کر ساحل تک اسے ایسکورٹ کیا۔
امریکہ نے چودہ مئی کو دھمکی دی تھی کہ وہ ایران سے ونیزوئلا کے لئے تیل کی منتقلی کے معاملے کا جائزہ اور اس کے خلاف مناسب اقدامات پر غور کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں ونیزوئلا کے مستقل مندوب نے بھی کہا تھا کہ امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ وہ تیل لانے والے پانچ ایرانی بحری جہازوں کا راستہ روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کرے گا۔