Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • لبنان کے لئے انسان دوستانہ امداد روانہ

لبنان کے ساتھ باہمی اظہار یکجہتی کے دائرے میں بدھ پانچ اگست کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ کریسنٹ کی پہلی انسان دوستانہ امداد کی کھیپ لبنان پہنچ گئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ کریسنٹ کے ڈائریکٹرکریم ہمتی کا کہنا تھا کہ بیروت کی بندرگاہ میں حالیہ دھماکے کے متاثرین کے لیے ادویات، فیلڈ ہسپتال اور طبی سامان اور 55 ٹن خوراک پر مشتمل پہلی کھیپ لبنان پہنچ چکی ہے۔

اس کھیپ کے ہمراہ ایک 30 رکنی طبی ٹیم بھی ایران سے بیروت پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ امدادی اشیاء کی دوسری کھیپ بھی  روانہ کر دی گی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو بیروت کی بندرگاہ پر واقع گودام میں خوفناک دھماکہ ہوا جس میں ایک سو پیتیس سے زیادہ افراد جاں بحق اور چار ہزار سے زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کی سپریم ڈیفنس کونسل نے بدھ کے روز میشل عون کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس میں اس حادثے پرتین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔

 

 

ٹیگس