گیارہ اکتوبر حافظ شیرازی کا قومی دن
Oct ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران میں گیارہ اکتوبرکوعالمی شہرت یافتہ شاعر حافظ شیرازی کا دن منایا گیا۔
خواجہ شمس الدین محمد حافظ شیرازی، ایسے شاعر ہیں جن کے اشعار صدیوں سے، شائقین شعرو ادب کے کانوں میں رس گھول رہے ہیں۔ فارسی گو شعرا کے درمیان خواجہ شمس الدین محمد حافظ شیرازی کا شمار ایسے چند شعرا میں ہوتا ہے جو شروع ہی سے ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ان کے اشعار کی چاشنی اور حلاوت کو محسوس کرنے کے لیے ادبیات میں مہارت اور حافظ شناس ہونا ضروری نہیں ہے۔