نجف کے وادی السلام قبرستان میں شہید ابو مہدی المہندس کا مقبرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/photo_gallery-i374195-نجف_کے_وادی_السلام_قبرستان_میں_شہید_ابو_مہدی_المہندس_کا_مقبرہ
امریکی دہشتگردوں نے 3 جنوری 2020 کو امریکی صدر ٹرمپ کے براہ راست حکم پرجنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس اور ان کے 8 ساتھیوں کو بغداد ائرپورٹ کے قریب شہید کر دیا تھا۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • نجف کے وادی السلام قبرستان میں شہید ابو مہدی المہندس کا مقبرہ

امریکی دہشتگردوں نے 3 جنوری 2020 کو امریکی صدر ٹرمپ کے براہ راست حکم پرجنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس اور ان کے 8 ساتھیوں کو بغداد ائرپورٹ کے قریب شہید کر دیا تھا۔

شہید ابو مہدی المہندس اور ان شہید رفقاء کو عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کے تاریخی قبرستان وادی السلام میں سپرد خاک کیا گيا۔ جہاں شہیدوں کے چاہنے والے اسلام کے ان مجاہدوں کی قبر پر حاضر ہوکر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔

گذشتہ روز عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے اپنے ایک بیان میں نجف اشرف میں شہید ابو مہدی المہندس کے مقبرے کے اطرف میں کئی ہینڈ گرنیڈ کا پتہ لگا کر ان کو ناکارہ بنادیا، الحشد الشعبی کے شہید کمانڈر ابو مہدی المہندس کے مقبرے کی سیکورٹی بھی الحشد الشعبی کے رضا کاروں کے ہاتھ میں ہے۔